۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق واحدی

حوزہ/تمام مذاہب کی بقاء اتحاد وحدت بھائی چارے میں مضمر ہے ہمیں فروعی اختلاف کو بھلا کر اجتماعیت پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بین المذاھب ہم آہنگی کے ذریعہ معاشرے میں امن قائم ہو سکتا ہے، شر پسند عناصر نے ہمیشہ مذاہب کو بدنام کیا ہے۔ امام خمینی رح نے ایک دوسرے کے المذاہب کو احترام سے دیکھنے کی دنیا میں مثال قائم کی، آج ایسے مکتب کی ضروت ہے جو تمام کے حقوق کا درس دے۔ 

اس بات کا اظہار بین المذاہب آہنگی کے عنوان سے میلبورن آسٹریلیا میں منعقدہ آن لائن اجلاس سے ممتاز مذہبی اسکالر اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

انہون نے کہا مکتب اہل بیت ہی تمام مذہب کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے جس کی مثال جمہوری اسلامی ایران میں مجمع تقریب بین المذاہب کی شکل میں ہے، تمام ممالک میں ایسے ہی  پلیٹ فارم کی ضروت ہے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ہم ایسے عناصر کو جو عالم اسلام کو تفریق کر کے بد امنی اور افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں کبھی کامیاب نہی ہونے دیں گے۔ یہ وہی عناصر ہیں جو  افغانستان پاکستان بحرین یمن فلسطین کشمیر عراق میں مختلف ناموں سے جہاد کے نام پر قتل و غارت گری کا بازار گرم کیے ہوئےہیں۔ ایسے عناصر کی پشت پر طاغوتی طاقتیں کارفرما ہیں۔ ان کو عالمی عدالتوں میں لایا جائے تاکہ دنیا میں امن قائم ہو سکے۔ 

آخر میں کہا کہ تمام مذاہب کی بقاء اتحاد وحدت بھائی چارے میں مضمر ہے ہمیں فروعی اختلاف کو بھلا کر اجتماعیت پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .